برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں میرے اندر معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘
بورس جانسن نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’میں اب خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، لیکن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف کی جاری حکومتی کوششیں کو لیڈ کرتا رہوں گا۔‘
مزید پڑھیں
-
شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیقNode ID: 467066
-
کورونا وائرس کا شکار ہونے والی مشہور عالمی شخصیاتNode ID: 467196
-
کورونا متاثرین ساڑھے چار لاکھ، ایک چوتھائی دنیا لاک ڈاونNode ID: 467231
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے پیر کے روز ملک میں تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے مجمعے پر پابندی لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
پیر کی شام کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ تمام 'غیر ضروری دکانیں، بند رہیں گی۔' انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کو لڑنے کے اقدامات کا بتاتے ہوئے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بورس جانسن کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے سینیئر وزیروں اور سٹاف کے دیگر ارکان کا بھی میل ملاپ رہا ہے اور شاید اب انہیں بھی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
Over the last 24 hours I have developed mild symptoms and tested positive for coronavirus.
I am now self-isolating, but I will continue to lead the government’s response via video-conference as we fight this virus.
Together we will beat this. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/9Te6aFP0Ri
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) March 27, 2020