جدہ میں تمباکو نوشی کی آگہی مہم چلانے والی تنظیم ’کفی‘ کلینکس کے انچارج ڈاکٹر علی باجابر نے دعوی کیا ہے کہ ’سگریٹ نوش دیگر افراد کےمقابلےمیں نئےکورونا وائرس سےزیادہ متاثرہوسکتے ہیں- تمباکو نوشی کی وجہ سےان کی زندگی اس مہلک وائرس کی زد میں زیادہ ہے‘-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر باجابر کا کہنا ہے کہ ’سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے جسم میں متعدی امراض سے مزاحمت کی طاقت کمزور پڑجاتی ہے جو لوگ طویل عرصے سے سگریٹ نوشی کررہے ہوں وہ تنفس اور پھیپھڑے کی سوزش میں دیگر افراد کے مقابلے میں جلد مبتلا ہوجاتے ہیں‘-
مزید پڑھیں
-
ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی پر جرمانہNode ID: 212391
-
’سگریٹ نوش ممنوعہ مقامات سے دس میٹر دور رہیں‘Node ID: 455206
ڈاکٹر علی باجابر کے مطابق سگریٹ نوشوں میں دیگر افراد کے مقابلے میں کورونا وائرس کی علامتیں زیادہ تیزی سے جڑ پکڑ لیتی ہیں-
’اگر سگریٹ نوش کورونا وائرس کی زد میں آجائیں تو سانس لینے میں مشکل زیادہ ہوجاتی ہے کیونکہ زیادہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں کا نظام پہلے ہی سے متاثر ہوتا ہے‘-
ڈاکٹر باجابر نے مزید کہا کہ ’مہلک وائرس کورونا تنفس کے نظام پر براہ راست حملہ آور ہوتا ہے- بہتر ہوگا کہ سگریٹ نوش اپنی اس بری عادت سے اس وبا کے زمانے میں نجات حاصل کرلیں‘-
’اگر ہمیشہ کے لیے اس بری لت سے نجات نہیں حاصل کرسکتے تو اس دور میں سگریٹ نوشی ترک کردیں‘-