Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں کی توہین کرنے پر لڑکی گرفتار

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا -(فوٹو سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ پولیس نے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی توہین کرنے والی لڑکی کو گرفتار کیا ہے-
 سیکیورٹی اہلکاروں نےکرفیو کی خلاف ورزی پہر لڑکی کے خلاف کارروائی کی تھی-
وائرل ہونے والی وڈیو میں لڑکی نے دشنام  طرازی کوشش کی تھی-
اخبار 24 کے مطابق  سیکیورٹی سنیپ اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ’ دشنام طرازی کرنے والی لڑکی کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘-

لڑکی نے ایک اور وڈیو کلپ میں معذرت کی تھی-(فوٹو سبق)

 وائرل ہونے والے وڈیو کلپ میں لڑکی ان سیکیورٹی اہلکاروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے جنہوں نے مکہ میں چوبیس گھنٹے کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا تھا-
وڈیو وائرل ہونے اور صارفین کی جانب سے گرفتاری کے مطالبے پر لڑکی نے ایک اور وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔ 
جس میں اس نے کرفیو کے دوران گھرسے باہر نکلنے کاعذر بیان کرنے کی کوشش اور اپنے پہلے وڈیو کلپ پر معذرت کی تھی-
 لڑکی نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی اہلکاروں کی توہین نہیں تھا-

شیئر: