شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا-(فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض شہر اور ریجن کے شمال مشرقی علاقوں میں جمعہ کوگردو غبار کا طوفان چھا گیا- مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے گردآلود کےطوفان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر گردوغبار کے طوفان کی تصاویر ری ٹویٹ کیں-
ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا- اس سے قبل محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ جمعہ کو ریاض سمیت مملکت کے متعدد علاقوں خصوصا جازان، عسیر اور باحہ میں پہلے گردو غبار کا طوفان آئے گااور پھر بارش ہوگی-
یہ بھی بتایا گیا تھا کہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا-
قبل ازیں ماہرموسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی تھی کہ آئندہ ہفتے سے مملکت میں معمول کے برخلاف بارش ہوگی- سعودی عرب کے بیشتر علاقے اس کی زد میں آجائیں گے-
اخبار 24 کے مطابق الزعاق نے مزید بتایا کہ بارش کا آغاز پیرکو ہوگا- مرحلہ وار بارش کی شروعات نجران سے ہوگی-
الربع الخالی، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، ریاض کے جنوبی علاقے اور الشرقیہ بارش کی لپیٹ میں آتے چلے جائیں گے- بارش کا دائرہ قصیم اور حفر الباطن تک پھیل جائے گا- آخر میں کویت بھی بارش کی زد میں ہوگا-