Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں بارش متوقع

مرحلہ وار بارش کی شروعات نجران سے ہوگی(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعو دی ماہرموسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے سے مملکت میں معمول کے برخلاف بارش ہوگی- سعودی عرب کے بیشتر علاقے اس کی زد میں آجائیں گے-
اخبار 24 کے مطابق الزعاق نے مزید بتایا کہ بارش کا آغاز پیرکو ہوگا- مرحلہ وار بارش کی شروعات نجران سے ہوگی-
الربع الخالی، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، ریاض کے جنوبی علاقے اور الشرقیہ بارش کی لپیٹ میں آتے چلے جائیں گے- بارش کا دائرہ قصیم اور حفر الباطن تک پھیل جائے گا- آخر میں کویت بھی بارش کی زد میں ہوگا-

سعودی عرب کے بیشتر علاقے زد میں آجائیں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن کی الدوادمی کمشنری میں ساجر کے نخلستان آسمانی بجلی سے جل کر تباہ ہوگئے-
شہری دفاع نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ کھجوروں کے درختوں پر بجلی گری تھی- وہاں دو غیرملکی ڈیرہ ڈالے  ہوئے تھے جومحفوظ رہے تاہم کھجور کے درخت جل کر تباہ ہوگئے-

 

شیئر: