Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ ٹن

الاحسا میں سعودی عرب کی 10 فیصد کھجوریں پیدا ہوتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے )
 سعودی عرب میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل کھجوروں کی طلب بڑھنے لگی ہے- الاحسا کے نخلستانوں اور وہاں موجود فیکڑیوں نے مارکیٹوں میں کھجوروں کی سپلائی تیز کر دی ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الاحسا ملک بھر میں اپنے نخلستانوں کے لیے مشہور ہے- یہ سعودی عرب کے مشرق میں واقع ہے- یہاں 23 لاکھ کے قریب کھجوروں کے درخت ہیں- اسی لیے اسے پوری دنیا میں سب سے بڑا نخلستان مانا جاتا ہے-
الاحسا میں سعودی عرب کی 10 فیصد کھجوریں پیدا ہوتی ہیں-
الاحسا کمشنری میں شاہ عبداللہ کھجور سٹی کے ڈائریکٹر انجینئر محمد الاسماعیل نے بتایا کہ 'الاحسا میں 22 لاکھ سے لے کر 23 لاکھ کے لگ بھگ کھجوروں کے درخت ہیں- ان سے 34 قسم کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں-'
'یہاں کھجوروں کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ  10 ہزار سے لیکر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کے لگ بھگ ہے-'
 محمد الاسماعیل کا کہنا تھا کہ 'کھجوروں کی برآمد کا کام انفرادی شکل میں جاری ہے- الاحسا سے بیرون بیرون ملک کھجوروں کی برآمد کا سلسلہ بڑا محدود ہے-'

 الاحسا میں لائسنس یافتہ 30 سے زیادہ کھجور کی فیکڑیاں ہیں-

الاسماعیل نے مزید بتایا کہ الاحسا کی کھجوروں کے نرخوں کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کس معیار کی ہیں- اعلٰی معیار کی کھجوریں زیادہ مہنگی ہوتی ہیں-
الاحسا میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 75 فیصد حصہ الخلاص،الریزی، اور الشیشی کا ہے- یہاں سب سے زیادہ یہی تین قسم کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں-
الخلاص ایک من کھجور کی قیمت 900 ریال ہے- الرزیز 700 اور الشیشی 600 ریال تک من ہے-
 الاحسا میں لائسنس یافتہ 30 سے زیادہ کھجور کی فیکڑیاں ہیں- 90 فیصد  فیکڑیاں کھجوروں کی پیکنگ سے تعلق رکھتی ہیں-

شیئر: