Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'کوئی میرے کپڑے خریدے گا؟'

ایلن ولکنز پاکستان اور انڈیا کے کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
لاک ڈاؤن کے دنوں کو کوئی چھٹیاں سمجھ کر سکون سے گزار رہا ہے تو کسی کو نئے نئے کھانے بنا کر اپنی 'کوکنگ سکلز' بہتر کرنے کا موقعہ مل گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اکثر لوگ اپنے گھروں کی صفائیاں یا انہیں منظم کرنے میں بھی مشغول نظر آتے ہیں۔
ایسے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایلن ولکنز گھر میں بیٹھ کر ضرورت مندوں کی مدد کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ایلن ولکنز نے ہمشیہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی کمنٹری میں بھی کمال دکھایا ہے۔ وہ اکثر اردو میں بھی ٹویٹ کرکے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'گھر پر کچھ چیزوں کو ترتیب دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ میرے پاس پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے بہت سے کپڑے موجود ہیں۔ میں انہیں نیلامی کے لیے پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان یا انڈیا میں کسی اچھے مقصد کے لیے دے سکوں، کیا کوئی اس میں دلچسپی رکھتا ہے؟
ایلن ولکنز کی ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر صارف وارن نے پوچھا کہ 'کیا آئی پی ایل کی کوئی جرسی مل سکتی ہے؟ کچھ ٹوئٹر صارفین نے ان سے فری میں کپڑے دینے کے بارے میں بھی سوال کیے۔

ٹوئٹر صارف ستیا کے نے لکھا کہ 'آئی پی ایل کے تمام کپڑے نیلام کر کے جو بھی رقم ملے اسے پاکستان دے دیں ان کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔'

کیون برٹ نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'زبردست آئیڈیا ایلن، وراٹ کوہلی، بابر اعظم اور دونوں ممالک کے لیے خرچ کر کے خوشی ہوگی۔'

کچھ صارفین نے ایلن کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے کپڑوں کی آن لائن نیلامی کریں۔ تاہم انہوں نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ نیلامی کب اور کیسے کریں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں