سچن ٹنڈولکر نے 25 لاکھ روپے انڈین وزیراعظم اور 25 لاکھ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔
انڈیا میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 724 ہو چکی ہے اور 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کچھ انڈین کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی کے پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔
کپتان وِراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ فلم سٹار انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے تین ہفتے کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد اپنے گھروں میں رہیں۔
دونوں سٹارز کی ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 14 کروڑ سے زیادہ ہے۔
کوہلی کا کہنا تھا کہ ’یہ مشکل وقت ہے، ہمیں صورت حال کی سنجیدگی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘
سچن ٹنڈولکر سے پہلے انڈیا کے دیگر کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خلاف کیے جانے اقدامات میں حصہ ڈالا تھا۔ انڈین کرکٹر عرفان خان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4 ہزار ماسک دیے، مہندر سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کیے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے 50 لاکھ روپے کے چاول دینے کا اعلان کیا تھا۔