کورونا بحران کے دوران ہیکرز بھی سرگرم
اتوار 12 اپریل 2020 18:00
کسی غیر معمولی سائٹ سے آنے والے پیغام کو نہ کھولا جائے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر جعل سازوں اورہیکرز نے ’کورونا وائرس ‘ کے عنوان سے ہیکنگ کا نیا انداز اپنا لیا ہے۔
قومی کمیٹی برائے سائبر سیکیورٹی کی جانب سے مقامی اورمقیمین کو انتباہ کیا گیا ہے کہ ’کسی بھی غیر معمولی سائٹ سے آنے والے پیغام کو نہ کھولا جائے‘۔
سعودی اخبار المدینہ نے قومی کمیٹی برائے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ سوشل میڈیا پر وزارت صحت کے عنوان سے لوگوں کو پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ لنک پرکلک کرکے اپنا اندارج کرائیں‘۔
سائبر سیکیورٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کی لنک کو قطعی طور پر نہ کھولا جائے جو سرکاری نمبروں کے علاوہ موصول ہوتے ہیں۔
جعل سازوں نے وزارت صحت کا لوگو استعمال کرکے لوگوں کو دھوکا دینے کا نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔اس لیے اس طرح کے پیغامات سے ہوشیار رہا جائے۔