ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ پر کورونا وائرس اور اس کا پھیلاو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق خبریں ہی چھائی ہوئی ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اےاور سکائی نیوز کے مطابق افواہیں کورونا وائرس سے کہیں زیادہ تباہ کن اثرات رکھتی ہیں- کورونا کے حوالے سے جو من گھڑت دعوے کیے جارہے ہیں وہ کئی ملکوں کے سیاسی و اقتصادی منظرنامے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں-
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا ہے کہ افواہیں کورونا وائرس پھیلاو سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں- اس سے لوگوں میں ناحق تشویش پھیل رہی ہے اور خوف بڑھ رہا ہے-
عرب میڈیا نے کئی عرب ملکوں میں وائرس کے پھیلاو کا جائزہ لیا ہے- بعض صحافیوں نے خبردار کیا ہے کہ وائرس اور اس کے پھیلاو سے متعلق سازش کے نظریات اور افواہوں سے ہوشیار رہا جائے-
اماراتی جریدے البیان نے لکھا کہ کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک اس کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں اور اس وائرس کے بارے میں نامعقول تجزیے ہیں- کئی لوگ کورونا وائرس کو ایسے معاملات سے جوڑ رہے ہیں جن کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں-
المصری الیوم کے مطابق سوشل میڈیا نے کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے میں بھیانک کردار ادا کیا ہے- یہ افواہیں کورونا کی حقیقت ’اس سے بچاو’ اس کے علاج وغیرہ سب کے بارے میں ہیں-
امریکی ویب سائٹ لائیو سائنس ویب سائٹ نے کورونا سے بچاو اور علاج کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط باتوں کی تردید اور معتبر معلومات صارفین کے لیے پیش کی ہیں-
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ماسک وائرس سے بچا سکتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ماسک متاثرین سے وائرس کی منتقلی کو روکنے میں مدد گار بنتے ہیں-
ماسک کئی طرح کے ہیں- ان میں سے کچھ سرجن استعمال کرتے ہیں- انہیں این 95 کے نام سے جانا جاتا ہے-
نئے کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی- موسمی انفلوئنزا کی ویکسین اس سے بچاو کا بہترین ذریعہ ہے مگر نئے کورونا وائرس سے یہ ویکسین بچانے پر قادر نہیں-
مزید پڑھیں
-
ریاض اور دیگر شہروں میں سناٹا چھانے لگاNode ID: 467021
-
کیا کورونا وائرس گرمی میں بے اثر ہوجاتا ہے؟Node ID: 467176
-
جدہ کے گودام سے لاکھوں میڈیکل ماسک برآمدNode ID: 467186
بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ نیا کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ ہے اس بات کا ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے-
یہ بھی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ کورونا کا مریض صحت یاب نہیں ہوسکتا یہ بات بالکل غلط ہے- 81 فیصد مریض بلاشبہ صحت یاب ہوسکتے ہیں-
بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ پالتو جانور کورونا پھیلانے کا باعث بنتے ہیں یہ بات حتمی نہیں- کبھی کبھار پالتو کتوں کو بھی انسانوں سے کورونا لگ سکتا ہے-
کورونا وائرس کے بارے میں یہ دعویٰ کہ یہ بچوں کو نہیں لگ سکتا بعض بچے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں البتہ بڑوں کے مقابلے میں بچوں کو یہ وائرس کم لگتا ہے-