Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پٹرول سٹیشن پر لوٹ مار کرنے والے گرفتار

وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا(فوٹوعاجل)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں پٹرول سٹیشن کے کارکن کو لوٹنے اور اسے زبردستی گاڑی میں لے جانے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ دو مقامی شہریوں اور ایک یمنی شہری کو تلاش کرکے حراست میں لیا گیا ہے-
جازان پولیس کے ترجمان نایف بن عبدالرحمن الحکمی نے بتایا کہ ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد گاڑی سے پٹرول سٹیشن پہنچے-  
ملزمان نے وہاں موجود غیر ملکی سے پٹرول بھروایا اور پھر اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر وہاں سے فرار ہوگئے بعدازاں غیر ملکی کے ساتھ مار دھاڑ کی اور نقدی چھین لی-
 پولیس نے وڈیو کلپ تیار کرنے او راسے سوشل می؟ڈیا پر جاری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا-
تینوں عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- دو سعودی اور ایکی یمنی ہیں- تینوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا-

شیئر: