Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنجان علاقوں میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے

سعودی اور غیر ملکی خود کو گھروں تک محدود رکھیں(فوٹو عکاظ)
سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کےگنجان آبادی والے محلوں میں نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے-
انہوں نے گنجان آبادی کے سعودی اور غیر ملکی مکینوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور اپنی صحت و سلامتی اور اپنے اہل و عیال کی سلامتی کی خاطر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی انتہا درجے پابندی کریں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے- یہ اضافہ سب کے لیے چیلنج ہے-
توفیق الربیعہ نے پیر کو ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی بہت زیادہ پابندی کریں- گھروں میں ہی رہیں- 
وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’اگر ہم سب نے حفاظتی اقدامات کی پابندی کی تو ساحل نجات تک پہنچ جائیں گے‘-
وزیر صحت نے یہ بھی کہاکہ ’حالیہ ایام کے دوران غیرملکی کارکنان کے حلقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے-

غیرملکی کارکنان کے حلقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے-(فوٹو عکاظ)

’میں کارکنان کی رہائش کے ذمہ داران اور ان کی کمپنیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حفاظتی تدابیر کی غیر معمولی پابندی کریں‘-
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ غیر ملکی کارکنان کی رہائش پر پائی جانے والی بھیڑ بھاڑ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔اس کی قیادت وزیر بلدیات و دیہی امور کررہے ہیں اور ان کی معاونت وزیر صنعت کررہے ہیں-
کمیٹی کے ارکان غیر ملکی کارکنان کی رہائش پر موجود بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے زبردست کاوشیں کررہے ہیں- نجی اداروں کے تمام مالکان کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملازمین کی رہائش پرغیر معمولی حفاظتی تدابیر کا اہتمام کرکے سرکار کی مدد کریں-

شیئر: