Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ علاقے جہاں کورونا کا کوئی مریض نہیں

عرعر شہر میں کورونا کے 2 مریض ریکارڈ پر آئے تھے شفا یاب ہوگئے- فوٹو: واس
سعودی نوجوانوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پرایک مہم چلا رکھی ہے جس میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کا موثر ترین طریقہ گھروں میں رہنا ہے-
جہاں بھی اس حل پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا وہاں کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ختم ہو جائے گا۔ اگر وہاں سے پہلے ہی کوئی اس وائرس کی زد میں آ چکا ہوگا تو جلد شفا یاب ہوگا اور دیگر اس سے متاثر نہیں ہوں گے-

حائل اور الجوف ریجنوں میں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا- فوٹو: واس

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی نوجوانوں نے کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے والےشہروں کے نام میڈیا سے شیئر کیے ہیں۔
مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ شمالی سعودی عرب کا شہر عرعر کورونا سے پاک ہے جبکہ حائل اور الجوف ریجنز میں بھی کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔
مقامی نوجوانوں نے بتایا کہ النعیریہ ، قنفذہ اور الزلفی کمشنریوں میں بھی کورونا کا کوئی مریض نہیں۔

سعودی شہرالزلفی میں بھی کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا- فوٹو: واس

 رپورٹ  کے مطابق عرعر شہر میں کورونا کے دو مریض ریکارڈ پر آئے تھے جوشفا یاب ہوگئے۔ اب وہاں کوئی مریض نہیں۔
اسی طرح النعیریہ اور قنفذہ میں بھی دو افراد متاثر ہوئے تھے جو صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہاں بھی اب کورونا کا کوئی مریض نہیں- حائل اور الجوف صوبوں اور الزلفی کمشنری میں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ نہیں کیا گیا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: