’کارکنان کو بلا تنخواہ چھٹی کے لیے مجبور کرنا غیر قانونی‘
خلاف ورزیوں کی اطلاعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
عمان میں دا جنرل فیڈریشن آف ورکرز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سےملازمین کو بلا تنخواہ چھٹی پر جانے کے لیےمجبور کرنا غیرقانونی ہے۔ خلاف ورزی کرنےوالوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
عرب نیوز نے ٹائمز آف عمان کےحوالے سے بتایا کہ فیڈریشن کے پاس درجنوں رپوٹیں جمع کرائی گئی ہیں جس میں نشاندہی کی گئی ہےکہ کمپنیاں کارکنوں کےحقوق کی خلاف ورزی کررہی ہیں جس میں تنخواہ میں کٹوتی اور ورک فرام ہوم کے مینڈیٹ پرعمل نہ کرنا شامل ہیں۔
فیڈریشن کےمطابق خلاف ورزیوں کی اطلاعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
دی جنرل فیڈریشن آف ورکرز نےنجی شعبے پر زور دیا کہ وہ ’ملکی اور غیر ملکی ورک فورس کا تحفظ کرے۔ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کےساتھ کام کی جگہ پر صحت کے لیے ضروری معیاری سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنائے۔‘