Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرموجود سعودی لیڈی ڈاکٹر

ڈاکٹر نادیہ کا کہنا تھاکہ ’انسانیت کی خدمت کرکے سکون ملتا ہے،(فوٹو، ٹویٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنے والے فرنٹ لائن کے دستے میں سعودی لیڈی ڈاکٹر نادیہ الغامدی شامل ہیں۔
ڈاکٹر نادیہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے فخر ہے کہ امارات میں رہتے ہوئے اپنے ہم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر اس وبائی مرض سے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہوں‘۔
اماراتی اخبار ’البیان ‘ کے مطابق ’سعودی خاتون ڈاکٹرنادیہ الغامدی نے 2018 میں شاہ خالد یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد اماراتی وزارت صحت میں عملی خدمات کا آغاز کیا۔امارات کے متعدد ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں‘۔

طبی مرکزکے تحت قائم قومی سکینگ مہم مثالی ہے(فوٹو، البیان اخبار)

ڈاکٹر نادیہ الغامدی کا کہنا تھا’امارات  دوسرا وطن ہے اس لیے میں یہاں شوق سے انسانی خدمت کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ’کورونا کی وبا کے بارے میں جیسے ہی مجھے علم ہوا میں فوری طور پر رضاکار ڈاکٹرز کے گروپ میں شامل ہوگئی جو اس مرض کے لیے فرنٹ لائن پرخدمات انجام دیے رہے تھے‘۔
’مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون و قلبی راحت ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ ہم جس پیشے سے منسلک ہیں وہ انتہائی اہم ہے جس میں لوگ ہماری جانب دیکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے علم سے انہیں حتی الامکان راحت پہنچانے کا سبب بنیں‘۔
امارات میں اپنے قیام کے حوالے سے ڈاکٹر نادیہ کا کہنا تھا ’میں یہاں خود کو کبھی اجنبی محسوس نہیں کرتی ۔امارات میرا دوسراوطن ہے۔ ہمیشہ بھرپور تعاون اور خلوص ملا ‘۔
ڈاکٹر الغامدی نے امارات میں کورونا وائرس کے حوالے سے’ قومی سکینگ مہم‘کے بارےمیں کہا ’قومی مہم موجودہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے اماراتی حکومت کا مثالی اقدام ہے جس سے کورونا کوروکنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس مرض سے آگاہ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔‘
ڈاکٹر نادیہ کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر ہر ایک کوعمل کرنا چاہئے تاکہ جلد ازجلد اس وبائی مرض سے چھٹکارہ مل سکے،۔

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلہ انتہائی اہم ہے(فوٹو، البیان اخبار)

سوشل ڈسٹینس کے حوالے سے ڈاکٹر الغامدی کا کہنا تھا کہ ’یہ ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں کیونکہ کورونا وائرس سے اسی طرح محفوظ رہا جاسکتا ہے ، انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے نہ نکلیں اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ہی ہم اس وائرس پر قابو پا سکتے ہیں‘۔

شیئر: