Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی ٹن پیاز اور آلو ذخیرہ کرنے والے تارکین گرفتار

وزارت تجارت اور جدہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت تجارت نے جدہ پولیس کے تعاون سے کئی ٹن پیاز اور آلو ذخیرہ کرنے والےغیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا کہ وزارت تجارت کی کنٹرولر ٹیموں اور جدہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی-
جدہ شہر کے ایک معروف ٹھکانےپر چھاپہ مارا جہاں غیرقانونی طریقے سے سبزیاں ذخیرہ کرکےانہیں تھیلوں، پیکٹوں اور کارٹنز میں رکھاجارہا تھا-
الحسین نے مزید کہا کہ چار ٹن پیاز اور آلو بھی ضبط کیے گئے۔ ضبط کردہ اشیا فلاحی انجمنوں کے حوالے کردی گئیں-

شیئر: