وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ 'ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اور غریبوں کی دعائیں لیں۔'
عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔"ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں"
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 21, 2020
چند روز قبل ہی وفاقی کابینہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے فائدہ حاصل کرنے والے اصل مالکان کو سزا دی جائے گی جس میں 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد بطور جرمانہ عائد ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے بیشتر نے اس ٹویٹ کے سیاق و سباق سے ہٹ کر مختلف انداز میں کمنٹس کیے۔ ٹوئٹر صارف محمد انور نے اس ٹویٹ پر رائے دینے کے بجائے ایک نیا سوال پوچھ ڈالا۔
محمد انور نے لکھا کہ 'وہ بھتیجے کی نوکری 18 لاکھ والی کا بڑا چرچا ہے سوشل میڈیا پر کچھ اس کی وضاحت ہی فرما دیں۔'
ٹوئٹر صارف ایتھول مائیکل نے کچھ دن قبل کا واقعہ یاد کرتے ہوئے لکھا کہ 'محترمہ آپ یہ بھی بتا دیں کہ اگر ایک عورت کسی دوسری عورت کی امداد دیتے ہوئے تذلیل کرے اور سب کے سامنے یہ کہے کہ تمھارا خاوند اس کام کے علاوہ اور کیا کام کرتا ہے تو اس عورت کی کیا سزا ہونی چاہیے؟
ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ 'کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کےعزم کا واضح اظہار ہے۔عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔'
کروناوباء سے متاثرہ افراد کیلئےریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کےعزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سےفائدہ اٹھانےوالےکسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ایسےعناصرکوآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا۔