مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے العوالی محلے میں عارضی فروٹ اور سبزی منڈی کا افتتاح کیا ہے جو کہ روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 3 بجے تک مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے کھلی رہے گی-

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی میں بلدیاتی امور کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الزایدی نے بتایا کہ العزیزیہ بلدیاتی کونسل نے سبزی اور فروٹ منڈی کی سہولت فراہم کی ہے- یہاں آنے جانے کے راستے بنا دیے گئے ہیں-
سبزی اور فروٹ منڈی میں جانے اور اس سے نکلنے کے دروازے الگ رکھے گئے ہیں- رہنما بورڈ نصب کردیے گئے ہیں- فائر پروف خیمہ نصب ہے-
مزید پڑھیں
-
جدہ مرکزی سبزی منڈی کا افتتاح کیوں نہیں ہوا؟Node ID: 310966
-
سبزی منڈی میں سعودائزیشن کےلئے اجلاسNode ID: 354871
-
مکہ سبزی منڈی میں کیمرےNode ID: 374421
بلدیاتی امورکے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ عارضی پھل اور سبزی منڈی سے العوالی محلے کے باشندوں کوآسانی ہوگی۔ انہیں ضرورت کی سبزیاں اور فروٹ روزانہ کی بنیاد پر آسانی سے مہیا ہوں گے-
عبداللہ الزایدی نے مزید کہا کہ منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں بنائی گئی ہیں، نگرانی کا موثر نظام ہے- ان دکانوں پر صرف سعودی شہری ہی کام کرسکیں گے- غیرملکیوں کو پھل اور سبزی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی-
ان کا کہنا تھاکہ العزیزیہ بلدیہ کے اہلکارو ں نے منڈی کےاطراف اور اندر صفائی اورسینیٹائزنگ کا مکمل بندوبست کررکھا ہے۔ مارکیٹنگ ٹرالیوں کا بھی انتظام ہے- انہیں مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیاجارہا ہے-
منڈی میں آتے وقت لوگوں کا درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے- میونسپلٹی نے یہ انتظام بڑی سبزی منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے کیاہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں