سبزی منڈی میں نرخ ناموں کےلیے ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کی گورنریٹ کی جانب سے موجودہ حالات میں سبزی منڈی میں گراں فروشی پر قابو پانے کے لیے یومیہ بنیاد پر نرخ نامے آویزاں کرنے کا حکم صادرکیا ہے۔
گورنریٹ کے مشیر اطلاعات عبدالعزیز الحموان کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں روزمرہ استعمال ہونے والی سزیوں کے نرخ واضح طور پر نہ صرف آویزاں کیے جائیں بلکہ ان پر سختی سے عمل بھی کیاجائے۔
میشر اطلاعات نے سبزی منڈی آنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ یومیہ نرخوں کا موازانہ کریں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ تاجر نرخوں میں من مانی نہ کریں۔
ویب سائٹ ’اخبار 24‘ کے مطابق الجوف ریجن کی سبزی منڈی میں نرخ ناموں کےلیے ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے جن پر ریجن میں فروخت ہونے والی سبزیوں کے نرخ یومیہ بنیاد پر ڈسپلے کیے جائیں گے۔
گورنریٹ کے مشیر نے مزید کہا کہ ’ یومیہ بنیاد پر جاری ہونے والے نرخ وزارت ماحولیات پانی و زراعت کی جانب سے متعین کیے جاتے ہیں۔
’شہریوں اور مقیمین کو چاہئے کہ وہ ڈسپلے کیے جانے والے نرخوں کے مطابق سبزی خریدیں۔ نرخوں میں اختلاف ہونے کی صورت میں فوری طور پر وزارت تجارت کےٹول فری نمبر1900 پر اسکی اطلاع دیں ‘۔