امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ایران کی ہر اس جنگی کشتی کو تباہ کردیں جو امریکہ کے جہازوں کو سمندر میں ’ہراساں‘ کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حکم ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے واقعے کے بعد دیا گیا ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب کی 11 چھوٹی جنگی سپیڈ بوٹس نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے بحری جہازوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
انہوں نے اس بارے میں بدھ کو اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسی کسی بھی یا تمام ایرانی جنگی کشتیوں کو تباہ کر دیں جو ہمارے بحری جہازوں کو ہراساں کریں۔‘
I have instructed the United States Navy to shoot down and destroy any and all Iranian gunboats if they harass our ships at sea.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 22, 2020