Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں 10 نئی فروٹ اور سبزی منڈیاں کہاں؟

میونسپلٹی کی کوشش ہے کہ صارفین کا رش نہ ہو(فوٹو ایس پی اے )
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے رمضان کی آمد پر شہر کے مختلف محلوں میں دس مقامات پر تازہ سبزیوں اور فروٹ کی نئی منڈیاں قائم کی ہیں-
فروٹ اور سبزی فروش سعودی شہری ہیں- مقیم غیرملکیوں پر فروٹ یا سبزیوں کا سٹال لگانے پر پابندی ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے ان دنوں مہم چلائی ہوئی ہے-

فروٹ اور سبزی فروش سعودی شہری ہیں-(فوٹو ایس پی اے )

اس کا لوگو ہے (آپ کے بل پرآپ کی مدد) اس کا مقصد مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا نیز سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو رمضان میں تازہ فروٹ اور سبزیاں آسانی کے ساتھ مہیا کرنا ہے-
مدینہ منورہ میں نئی سبزی اور فروٹ مارکیٹیں القبلتین، المستراح،  البحر، الدعیساۃ، الجرف، الکصو، الخالدیہ، العزیزیہ، الحدیقہ، ارض الکردی محلوں میں کھولی گئی ہیں-
مدینہ منورہ میں تجارتی مراکز اور سینٹرل مارکیٹ میں بھی پھل اورسبزیوں کے سٹال لگے ہوئے ہیں-

تجارتی مراکز میں بھی پھل اورسبزیوں کے سٹال لگے ہوئے ہیں-(فوٹو ایس پی اے )

میونسپلٹی کی کوشش ہے کہ کہیں بھی صارفین کا رش نہ ہو اور سبزیاں اور پھل معمول کے مطابق تمام شہریوں اور تارکین کو ملتے رہیں-
سعودی خبررساں ادارے نے مدینہ منورہ میں نئی سبزی اورمارکیٹوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں- جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہری سبزیاں اور پھل فروخت کررہے ہیں-  مدینےکے لوگ اپنی مرضی کے پھل اور سبزیاں خرید رہے ہیں-

شیئر: