Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر، تیرہ اہم مشورے

کورونا کی حقیقت کو سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو سبق)
سعودی ماہر نفسیات نے کورونا وائرس سے بچاو اور ذہنی صحت کا مزاحمتی نظام مضبوط بنانے کے لیے کے لیےتیرہ اہم مشورے دیے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام میں سماجی بہبود مرکز کے کنسلٹنٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر فہد الماجد نےکہا کہ جو لوگ اعلی درجے کی ذہنی صحت کے مالک ہوتے ہیں وہ کورونا وائرس کی زد میں آنے پر اس سے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں-
ڈاکٹر فہد الماجد نے اس حوالے سےدیے گئے مشورے  میں کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ نوشہ تقدیر پر ایمان رکھیں اور اللہ سے قربت حاصل کریں-ہاؤس آئسولیشن کو مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے دفاعی ضرورت تصور کریں-
ماہر نفسیات کا کہنا تھا کہ گھر میں پسندیدہ کاموں میں خود کو مشغول رکھیں- ایسا کرنے سے سکون ملے گا اور ذہنی صحت بہتر ہوگی-
ڈاکٹر فہد الماجد  نے ایک مشورہ یہ بھی دیا کہ کورونا کے متاثرین کی تعداد گننے کے بجائے صحت یاب افراد کی تعداد پر توجہ مرکوز کریں-کورونا سے متعلق خبریں پڑھیں لیکن حقیقت حال جاننے کے لیے نہ کہ خوف میں مبتلا ہونےکے لیے-
کورونا سے نمٹنے کے لیےضروری ہے کہ تناؤ او ر منفی باتوں سے دور رہیں-مثبت ذہن رکھنے والوں سے رابطے بڑھائیں اورافواہوں سے دور رہیں-

-گھر میں ورزش کرکے اپنا حوصلہ بڑھائیں-(فوٹو سو شل میڈیا)

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی حقیقت کو سمجھیں ایسا کرنے سے یہ احساس پیدا ہوگا کہ وہ حفاظتی تدابیر کے سامنے بے حد کمزور ہے-
 اہل خانہ کے ساتھ سماجی میل ملاپ رکھیں اور رشتہ داروں کے ساتھ  آن لائن تعلقات بنائیں-گھر میں ورزش کرکے اپنا حوصلہ بڑھائیں-
 یہ بھی مشورہ دیا کہ گھر میں خالی نہ بیٹھیں کوئی نہ کوئی مفید مشغلہ اختیار کریں اورصحت بخش خوراک لیں کیونکہ اس سے ذہنی اور جسمانی صحت مضبوط ہوتی ہے-

شیئر: