سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد آلعبدالعالی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جن افراد میں کورونا وائرس پازیٹو آیا ہے ان میں سے 76غیرملکی جبکہ 24 فیصد سعودی شہری ہیں.
ڈاکٹر عبدالعالی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت مملکت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 16 ہزار 299 ہے جبکہ 136 افراد اب تک اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں.
مزید پڑھیں
-
کیااینٹی بائیوٹک کورونا کا علاج ہے؟
Node ID: 473176 -
احتیاطی تدابیر، تیرہ اہم مشورے
Node ID: 474536
دریں اثنا . ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جازان ریجن کی شمالی کمشنری بیش میں کورونا کے 20 ٹیسٹ پازٹیوآئے ہیں.
جن افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت ائے ہیں ان کا رابطہ پہلے سے اس مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ تھا جو جدہ سے آئے تھے جو لیبر کیمپ میں مقیم تھے جن کی وجہ سے مزید افراد اس مرض میں مبتلا ہو گئے.
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کےلیے کرفیو اورلاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے. وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جارہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں تاکہ اس وائرس پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے.
وزارت صحت کی جانب سے دیگر اداروں کے تعاون سے مختلف زبانوں میں کورونا سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے اہم نکات پر مشتمل وڈیو اور معلوماتی مواد موبائل پیغامات کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیا ہے.
علاوہ ازیں مملکت کے مختلف علاقوں میں لیبر کیمپس میں رہنے والے کارکنوں کی سکریننگ بھی کی جاتی ہے.