متحدہ عرب امارات میں ہفتےکو کورونا وائرس کے 532 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر نو ہزار 813 ہوگئی ہے.
اماراتی وزارت صحت کے مطابق مزید 127 افرد صحت یاب ہوئے.25 اپریل تک ایک ہزار 827 افراد صحت یاب ہو چکے جبکہ کوروناوائرس سے مزید 7 اموات ہوئی ہیں- امارات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہو گئی.
اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد نے بتایا کہ یو اے ای میں کورونا لیبارٹری ٹیسٹ کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے.
انہں نے کہا کہ شہریوں اورمقیمین کو کورونا ٹیسٹ کی سہولت 14سے زائد ایگزامنیشن سینٹرز ، ہسپتالوں اور صحت مراکز میں دستیاب ہے.
دریں اثنا سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردن کی وزارت صحت نے ہفتے کو تین نئے کیسز کی تصدیق کی ہے.متاثرین کی کل تعداد444 ہوگئی.
اردنی وزارت صحت سعد جابر نے کہا کہ دو متاثرہ افراد بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ تیسرا ایک عرب شہری ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مزید چھ افراد صحت یاب ہوئے .شفایاب ہونے والوں کی تعداد332 ہوگئی.