Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں کورونا کے 34 ہزار مریض

خلیجی ممالک میں مریضوں کی تعداد دنیا کے مقابلے میں صرف 1.5 فیصد ہے ( فوٹو: سبق)
خلیجی ممالک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5754 ہے۔
مریضوں کی یہ تعداد پوری دنیا میں کورونا کے شکار افراد کے مقابلے میں صرف 1.5 فیصد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی ممالک کی صحت کونسل نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک میں سخت حفاظتی تدابیر اور قبل از وقت اقدامات کے باعث وبا کو زیادہ پھیلنے سے روک دیا گیا ہے.'
کونسل نے بدھ تک دستیاب اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بحرین میں مریضوں کی تعداد 2027 ہے، امارات میں 8238، عمان میں 1614، کویت میں 2248، سعودی عرب میں 12772 اور قطر میں 7141 ہے.'
کونسل نے کہا ہے کہ ’اسی طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بحرین میں 1026، امارات میں 1546، عمان میں 238، کویت میں 443، سعودی عرب میں 1812 اور قطر میں 689 ہے.'
کونسل نے بتایا ہے کہ ’پوری دنیا میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.'
کونسل نے کہا ہے کہ ’ اب تک اس بیماری سے 6 لاکھ 92 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ وفات پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہے۔'

خلیجی ممالک میں حفاظتی تدابیر کے باعث وبا کو زیادہ پھیلنے سے روکا گیا ہے ( فوٹو: سبق)

کونسل نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک نے کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر کے علاوہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رکھی ہے۔'
کونسل نے کہا ہے کہ ’عوام الناس میں جاری آگاہی مہم اور لوگوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا شعور مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔'

شیئر: