Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو گھروں پر ویکسین کی سہولت

گھر پر 90 دن تک ویکسین انشورنس میں شامل ہے.(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ انشورنس کے  تحت بچوں کو گھروں پر 90 دن تک ویکسین فراہم کرنا انشورنس میں شامل ہے.
کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے انشورنس کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ بچوں کو گھروں پر جاکر ویکسین کی سہولت فراہم کریں. ویکسین عملہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ والی احتیاطی تدابیر کی پابندی کرے.
اخبار 24 کے مطابق کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے بتایا کہ تمام ہیلتھ انشورنس کمپنیوں اور صحت خدمات فراہم کرنے والوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ جس تاریخ سے نوے روز کے لیے گھروں پر بچوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تب سے اس پر عمل درآمد ضروری ہوگیا ہے.
یاسر المعارک نے بتایا کہ مشترکہ ہیلتھ انشورنس دستاویز میں بچوں کی نوے روز کی ویکسین شامل ہے.
کونسل کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے  چلائی جانے والی مہم کے عین مطابق ہے.  ہیلتھ انشورنس کونسل چاہتی ہے کہ بحرانی دور میں انشورنس کرانے والوں کی صحت و سلامتی برقرار رہے.
المعارک نے بتایا کہ ہیلتھ انشورنس کونسل نے متعدد ضابطے جاری کیے ہیں. ان کی پابندی ضروری ہے.
رجسٹرڈ ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اجازت یافتہ صحت خدمات فراہم کرنے والوں کے توسط سے بچوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کریں.

شیئر: