طبی امداد کی تیسری کھیپ منگل کی شام اسلام آباد پہنچےگی.(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے.
خیر پور سندھ میں تین ہزار سے زائد خاندانوں میں امارات کے شیخ ہمدان بن زاید النہیان کی طرف سےغذائی اشیا تقسیم کی گئی ہیں.
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جانے والی طبی امداد کی تیسری کھیپ منگل کی شام اتحاد ائیرویز کے ذریعے اسلام آباد پہنچےگی.
سفارتی ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سےطبی امداد کی پہلی کھیپ دو اپریل کو پاکستان بھیجی گئی تھی جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس،سینیٹائزر اور طبی آلات شامل تھے.
طبی امداد کی دوسری کھیپ پانچ اپریل کو پاکستان کے حوالےکی گئی تھی.