متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے تجارتی مراکز کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کی اکنامک ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجارتی مراکز میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تجارتی مراکز میں موجود دکانوں کے تمام کارکنوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو رکھنے کے لیے بتدریج اپنے ٹیسٹ کرائیں گے اور تمام خریدار حضرات سامنے کی مرکزی داخلی راستے سے آنے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل العین میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے یا دوسری لہر سے بچنے کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ دوبارہ کارباور کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
تمام کاروباری مراکز کے لیے سرکاری طور پر سرکل جاری کیا گیا ہے کہ دکاندار اور مالز میں آنے والے تمام خریدار حضرات سامنے کی مرکزی داخلی راستے سے آنے کی اجازت ہوگی۔ مرکزی دروازوں پر تھرمل سکیننگ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جس سے داخل ہونے والے ہر شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔
جسمانی درجہ حرارت زیادہ ہونے والے افراد کا کسی مال میں داخل منع ہو گا۔