Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی، دبئی میں ٹرانسپورٹ جزوی بحال

مسافروں کی سلامتی کے لیے حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا ( فوٹو: الامارات الیوم)
ابوظبی محکمہ بلدیات وٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ 'شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے کے روز سے بحال کی جائے گی۔'
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات سے 48 گھنٹے تک پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کی جانے والی تمام بسوں کی صفائی ہوگی اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہوگا۔'
محکمے نے کہا ہے کہ ’پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے ساتھ مسافروں کی سلامتی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا۔'
محکمے نے بتایا ہے کہ ’شہر بھر میں جراثیم کش ادویہ کا استعمال جاری رہے گا جبکہ تمام بسوں، ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کی روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائزنگ ہوگی۔'
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام مسافر دوران سفر ایک دوسرے سے ضروری فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے اور ماسک اور دستانوں کے علاوہ سینیٹائزر استعمال کریں گے۔'
دوسری طرف دبئی حکومت نے میٹرو اور بس سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میٹرو روزانہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک چلے گی ( فوٹو: الامارات الیوم)

دبئی حکومت نے کہا ہے کہ ’شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ دن میں صرف 12 گھنٹے کے لیے کام کرے گی۔'
حکومت نے کہا ہے کہ ’جزوی بحالی کے ساتھ حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننا ہوں گے۔'
دبئی حکومت نے کہا ہے کہ ’میٹرو دبئی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک چلے گی۔ یہ تجربہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا، اس کے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔'

شیئر: