Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بارش اور گردو غبار کا طوفان

گردوغبار کے طوفان نے حد نظر محدود کردی.(فوٹواخبار 24)
سعودی عرب میں بدھ کو مختلف مقامات پر گردوغبار کے طوفان نے حد نظر محدود کردی. قصیم ریجن کی مختلف کمشنریوں عرعر اور ریاض میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض اور اس کی متعدد کمشنریوں الافلاج، الحریق، الخرج، الدرعیہ، الدوادمی، الرین، الزلفی، الغاط، القویعہ ِ المجمعہ، المزاحمیہ اور عفیف میں رات 8 بجے تک گردوغبار کا طوفان چھایا رہا. بوندا باندی سے گردو غبار بیٹھ گیا.
عاجل کے مطابق قصیم میں بوندا باندی ہوئی بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی.

قصیم کی کئی کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوتی رہی-(فوٹو سوشل میڈیا)

بریدہ سمیت قصیم کی کئی کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوتی رہی- ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ قصیم میں جمعرات کو بھی بارش ہوگی.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بدھ کو عرعر میں بارش ہوئی. جس سے وہاں کا ماحول خوشگوار ہوگیا. مدینہ منورہ ریجن اور اس کی دو کمشنریوں المھد اور الحناکیہ میں  رات دیر گئے تک گردوغبار کا طوفان چھایا رہا.
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے 8 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی.

  رات دیر گئے تک گردوغبار کا طوفان چھایا رہا.(فوٹو سوشل میڈیا)

جمعرات کو ریاض، الشرقیہ، قصیم کے بعض علاقے، نجران، جاازانِ، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے.
ایس پی اے کے مطابق بدھ کو باحہ ریجن اور اس کی متعدد کمشنریوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں.

شیئر: