Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ مشورے: سحری میں کیا کھائیں؟

اگر آپ روزے کے دوران زیادہ بھوک محسوس کرتے ہیں تو ماہر غذائیات اور ٹرینر ڈیونڈر بینز کے یہ پانچ ٹوٹکے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

زیادہ پروٹین والی غذائیں لیں

پروٹین صحت کے معاملے میں ایک ایسا جزو ہے جو زیادہ دیر تک آپ کو سیر رکھتا ہے اور بھوک نہیں لگتی۔
پروٹین میں چربی کے مقابلے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لیے نشاستہ دار غذا کے مقابلے میں ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے سو یہ ایک بہترین راستہ ہے جو آپ کو زیادہ دیر تک سیر رکھتا ہے۔ 
حقیقی پروٹین حاصل کرنے کے لیے انڈے، مچھلی، مرغی کا گوشت، ٹرکی، یونانی دہی، سویابین اور دلیہ استعمال کریں یا اگر سحری کے وقت آپ زیادہ ٹھوس غذا نہیں لے سکتے تو پھر پروٹین کا شیک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔   

اپنا کھانا تیار کریں

کھانا بنانے کے لیے جلدی اٹھنا ضروری نہیں۔ ایک رات قبل ہی انڈے ابال لیں، پھر صرف اس میں سحری کے پورے کھانے کا ٹوسٹ شامل کریں، اسی طرح دودھ یا پانی میں ملا کر جو کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان چیزوں کو فریج میں رکھ لیں اور صبح کے وقت کچھ پھل بھی شامل کر لیں۔
 یہ سامان ایک سحری نہیں پورے ہفتے کے لیے آپ پہلے سے تیار کر کے رکھ سکتے ہیں یہی طریقہ آپ سمودی باؤلز (مختلف پھلوں کا بلینڈ) کے حوالے سے بھی اختیار کر سکتے ہیں اور رات سے ہی تیار کر سکتے ہیں۔

نمی والی چیزوں کا استعمال

پانی کا زیادہ استعمال مفید ہے تاہم کھانے کی ایسی چیزیں جو اپنے اندر صحت مند پانی رکھتی ہیں جیسے کھیرا، ٹماٹر، پالک اور سنگترے وغیرہ بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔
شروع چینی کے بغیر جوسز اور پروٹین شیک سے کریں جن میں آخری لمحے میں پانی ملایا گیا ہو اس کے بعد مناسب اشیا کھائیں۔ اس کے بعد دیر تک بھوک آپ سے دو رہے گی۔ کافی سے دور رہیں کیونکہ یہ پانی کی کمی کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔

جنک کھانوں سے پرہیز کریں

جن کھانوں میں نمک زیادہ ہوتا ہے اور وہ پراسسڈ گوشت پر مشتمل ہوتے ہیں وہ جسم میں سوڈیم کا توازن بگاڑ سکتے ہیں جس سے زیادہ پیاس لگتی ہے۔
وہ چیزیں جن میں چینی زیادہ ہوتی ہے جیسے موٹی ہلال نما ڈبل روٹی اور اناج وغیرہ کم غذائیت والی ہوتی ہیں اور ان کے چند گھنٹے بعد ہی آپ دوبارہ بھوک محسوس کریں گے۔ اس لیے کچھ صحت مند چربی والی چیزوں کے بارے میں سوچیں جیسے مگرناشپاتی اور مچھلی کیونکہ یہ دیر سے ہضم والی چیزیں ہیں۔

بستر میں واپس جائیں

جب آپ نے کھانا کھا لیا اور نماز پڑھ لی تو پھر کوشش کریں کہ چند گھنٹوں کے لیے بستر میں چلے جائیں یہ آپ کے کام کی نوعیت اور لائف سٹائل پر منحصر ہے لیکن کچھ مزید گھنٹوں کا آرام کیلوریز جلنے کے عمل کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو آنے والے مشکل دن اور بھوک کے مقابلے میں تروتازہ رکھ سکتا ہے۔

شیئر: