Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ کی افطاری ہمارے ذمہ ‘ مدینہ میں افطار پیکٹوں کی تقسیم

گورنر مدینہ منورہ نے افطاری مہم کا آغاز کیاہے( فوٹو سوشل میڈیا)
مدینہ منورہ میں فلاحی تنظیم کی جانب سے مسجد نبوی میں افطاردسترخوان پر عارضی پابندی کے بعد افطاری پیکٹوں کی تقسیم کا کام جاری ہے.
فلاحی تنظیم کی جانب سے مدینہ منورہ شہر اور نواحی علاقوں میں ضرورت مندوں میں رضاکار افطاری پیکٹس تقسیم کرنے میں مصروف ہیں.
 ویب نیوز ’اخبار 24‘ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں کرفیو اورلاک ڈاون کا سلسلسہ جاری ہے جس کے باعث مسجد نبوی میں بھی افطاری دسترخوان پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے.
افطاری دسترخوان پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی کے بعد گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے افطاری مہم کا آغاز کیا جسے ’آپ کی افطاری ہمارے ذمہ ‘ کا عنوان دیا گیاہے.
افطاری مہم کے نگران ڈاکٹر عبدالمحسن الحربی کا کہنا ہے کہ ’افطاری مہم میں وہ تمام افراد شریک ہوسکتے ہیں جو ماہ صیام میں مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان سجاتے تھے.
انہو ں نے مزید کہاکہ رضاکار یومیہ 5 ہزار پیکٹس تقسیم کرتے ہیں جو مدینہ منورہ شہر اور اطراف کی بستوں میں رہنے والے ضرورت مندوں میں بھی تقسیم کی جاتی ہیں.

اس سال جو پیکٹ تیار کیے جارے ہیں ان میں 19 اشیا شامل ہیں(فوٹو اخبار 24)

ڈاکٹر الحربی نے مزید کہا کہ افطاری دسترخوان قدرے مختلف ہے. اس سال جو پیکٹ تیار کیے جارے ہیں ان میں 19 اشیا شامل ہیں جو بنیادی راشن پر مشتمل ہیں جن میں مرغی ، خورانی تیل ، انڈے ، روٹی اور دیگر ضروریات کی اشیا شامل ہیں، یہ پیکٹس یومیہ بنیادوں پرتقسیم کیے جاتے ہیں.
واضح رہے حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی اور حرم مکی میں ہزاروں افراد کی جانب سے افطاری دسترخوان کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے.
اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حرمین میں افطاری پروگرام عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

شیئر: