وزارت تجارت کا کہنما تھا کہ دکانوں کےخلاف سزاؤں کی شروعات جرمانوں سے ہوگی. ایسی دکانوں پر فوری جرمانے کیے جائیں گے جو آن لائن وصولی کے بجائے صارفین سے ابھی تک کیش وصول کررہے ہیں.
وزارت تجارت نے تنبیہ کی کہ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر کردی جائیں گی.
وزارت تجارت کا کہناہے کہ دکانداروں کو کیش کے بجائے آن لائن وصولی کے نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے جو مہلت دی گئی تھی وہ اگست کے آخر میں ختم ہوجائے گی.
یاد رہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے سدباب کے لیے سعودی حکومت قومی پروگرام بنائے ہوئے ہے.
دکانداروں پر کیش کے بجائے آن لائن وصولی کی پابندی لگائی گئی ہے.(فودٹو سوشل میڈیا)
اس پر عملدرآمد کا آغاز جولائی 2019 میں کیا گیا تھا. اس کے تحت مختلف قسم کا کاروبار کرنے والے دکانداروں پر پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ کیش کے بجائے آن لائن وصولی کا اہتمام کریں.
پابندی پر عمل درآمد میں سہولت دی گئی تھی کہ اسے تدریجی طور پر نافذ کیا جائے. اگست کے آخر میں تمام دکانداروں کو آن لائن وصولی کی سہولت صارفین کو فراہم کرنا ہوگی .اس کے بعد کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی.
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں