Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قواعد کی خلاف ورزی پر 86 دکانیں بند

’5 تجارتی مراکز ،17 ریستوران اور عوامی کھانوں کی 44 دکانیں بند کردی گئی ہیں‘ ( فوٹو: عکاظ)
مکہ میں رمضان کے پہلے روز کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر 86 دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
میونسپلٹی کے تحت تفتیشی ٹیموں نے دکانوں اور تجارتی مراکز پر لاگو ہونے والی تدابیر کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی دورے تیز کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر عبداللہ الزایدی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکار تمام دکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والی کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت ہے‘۔
ان کے مطابق ’رمضان کے پہلے روز 5 تجارتی مراکز، 17 ریستوران اور عوامی کھانوں کی 44 دکانیں بند کر دی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں نے مٹھائی کی ایک دکان، درزی کی اور موبائل فروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کروائی ہیں‘۔
انجینئر عبداللہ الزایدی کے بقول ’جن دکانوں کو بند کروایا گیا ہے وہاں کورونا کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دکانوں کے مالکان کو کورونا کے انسداد کے لیے جن ضوابط کی ہدایات کی گئی ہے ان کی پابندی ضروری ہے، بصورت دیگر دکان بند کرادی جائے گی‘۔
 

شیئر: