Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک : انٹرنیشنل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 33 دکانیں جل گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زبردست آگ لگی تھی جس کے باعث 33 دکانیں جل گئیں۔
آتشزدگی فرنیچر کی دکانوں میں لگی تھی جس پر کسی جانی نقصان کے بغیر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان رافع بن زاید العمری نے بتایا ہے کہ ’آگ بجھانے کے لیے شہری دفاع کی متعدد ٹیموں نے حصہ لیا ہے‘۔

’آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہےجس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: