Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران بارش میں سیکیورٹی اہلکارمستعد

مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے کرفیو نافذ ہے (فوٹو،ایس پی اے )
سعودی کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سےاحتیاطی طور پرکرفیوجاری ہے.
اس دوران متعدد شہروں میں کرفیو میں نرمی کے اوقات میں بھی اضافہ کرتے ہوئے لاک ڈاون میں بھی نرمی کردی گئی ہے تاکہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

’سبق‘ نے بارش کے دوران ابھا شہرکی عکاس بندی کی ہے(فوٹو، سبق)

 ویب نیوز ’سبق‘ نے کرفیو میں اوقات کے دوران ابھا شہر کے مختلف مناظر کی عکاس بندی کی ہے جس میں کرفیو کے اوقات میں ہونے والی  بارش کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

اہلکار اپنی تمام ذمہ داریاں  ادا کررہے ہیں(فوٹو، ٹویٹر)

مملکت کے بیشتر شہروں میں کرفیو میں نرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں. اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران روزہ بھی افطار کرتے ہیں اور نماز بھی سڑکوں پر ہی ادا کرتے ہیں.

سیکیورٹی اہلکار لوگوں کی سلامتی کے لیے ڈیوٹی ادا کررہے ہیں (فوٹو، سبق نیوز)

بارش ہو یا کڑی دھوپ سیکیورٹی اہلکار لوگوں کی حفاظت کی خاطر ڈیوٹی ادا کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد کورونا وائرس کی اس وبا سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔
 

شیئر: