Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں ہلال الاحمر کو14لاکھ امدادی کالز

کورونا کے حوالے سے 486 سینٹرکام کررہے ہیں(فوٹو،سوشل میڈیا)
سعودی ہلال الاحمر کے  شعبہ ابلاغ عامہ کے ڈائریکٹرفہد الحازمی کا کہنا ہے کہ مملکت کی سطح پر ہلال الاحمر کے 486 سینٹرز کام کررہے ہیں جو ’کورونا وائرس ‘ کے حوالے سے خصوصی طور پرقائم کیے گئے ہیں.
الحازمی نے وزارت صحت کی جانب سے  یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ  اپریل کے دوران ہلال احمر کو 14لاکھ  ٹیلی فون کالز موصول ہوئی جن میں مختلف نوعیت کی امداد طلب کی گئی تھی.

موجودہ حالات سے نمٹنے کےلیے 2 لاکھ 30 ہزار رضا کاروں کوتربیت دی گئی (فوٹو، سوشل میڈیا)

گزشتہ ماہ کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے الحازمی نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 54 ہزار کیسز کو ہلال الاحمر کے یونٹس کے ذریعے امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں طبی مراکز میں منتقل کیا گیا.
 ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق سعودی ہلال الاحمر کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ہلال الاحمر کے ساتھ موجودہ حالات میں 1875 رضا کار کام کررہے ہیں جبکہ رضاکارانہ تربیت کے پروگرام کے ذریعے اب تک 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت فراہم کی جاچکی ہے.
دوسری جانب سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی ہلال الاحمر کی جانب سے وبائی مرض کووڈ 19 کے حوالے سے رضاکارورں کو ابتدائی طبی امداد کی خصوصی تربیت دینے کا پروگرام منعقد کیا  گیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرانا تھا.
کورونا وائرس کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ میں امور صحت سے تعلق رکھنے والےوہ اہلکار جو موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر مصروف ہیں کو خصوصی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ خود کو بھی محفوظ رکھتے ہوئے طبی امداد فراہم کرسکیں ـ
رضا کاروں کو ٹریننگ فراہم کرنے کے بعد ہلال الاحمر کی جانب سے تربیت مکمل کرنے کی سند بھی جاری کی گئی.

شیئر:

متعلقہ خبریں