Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں پاگل ہو جاتا اگر کرتب دکھانے کے لیے فینز نہ ہوتے‘

انسٹاگرام پر کرن سنگھ کے 42 ہزار فالورز ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں کرن سنگھ نامی ایک شعبدہ باز نے اپنے مداحوں کو اپنے بیڈ روم سے آن لائن کرتب دکھانا شروع کیے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث انڈین حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیے جانے کے بعد کرن سنگھ نے اپنے تمام پروگرامز منسوخ کر دیے تھے۔ 
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو دعوت دی کہ وہ ان کے لیے سکائپ پر مفت جادو کے کرتب دکھا سکتے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انسٹا گرام پر کرن سنگھ کے 42 ہزار فالورز ہیں۔
 انہوں نے اپنے فالوورز کو کہا تھا کہ وہ جادو کے کرتب ایک، دو، 50 یا اس سے زیادہ لوگوں کو بھی دکھا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کسی شعبدہ باز کی نصیحت کی ضرورت نہیں لیکن میں آپ کو تفریح فراہم کر سکتا ہوں۔‘
کرن سنگھ کہتے ہیں ’میں یہ اپنے ذہنی سکون کے لیے کرتا ہوں۔ میں پاگل ہو جاتا اگر اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے میرے پاس فینز نہ ہوتے۔‘
کورونا وائرس کے بحران کے وقت متعدد فنکار، موسیقار، شیفس اور رقاصاؤں نے اپنے فن کے اظہار کے لیے مختلف طریقے ڈھونڈیں ہیں۔ یہ شخصیات اپنا زیادہ تر کام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کر رہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Can I figure out your card? Share it around with your friends if I did!

A post shared by karansinghmagic (@karansinghmagic) on

 28 برس کے کرن سنگھ نے ایکٹنگ کی تعلیم لندن سے حاصل کی ہے۔ وہ پرائیویٹ پروگراموں میں اپنے کرتب دکھاتے ہیں اور چھوٹے تھیٹرز میں بھی کام کرتے ہیں۔
کرن سنگھ انٹرنیٹ پر ہر روز 12 گھنٹے کرتب دکھاتے ہیں۔
جادو کے کرتب دکھانے کے بعد کرن سنگھ کے ایک مداح نے ان کو کہا  کہ وہ 2015 سے ان کے فین ہیں، اور یوٹیوب پر ان کی تمام ویڈیوز بھی دیکھتے ہیں۔

شیئر: