Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ موسمیات :کہیں بارش اور کچھ علاقوں میں گردوغبار

شاہراہوں پر سفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو، ایس پی اے)
 سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم آبر آلود رہنے کے علاوہ بعض شہروں میں بارش جبکہ کچھ مقامات پر گردوغبار کے طوفان کا بھی قوی امکان ہے.
 ویب نیوز ’سبق ‘ نے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی کے حوالے سے کہا ہے کہ عسیر ریجن ، نجران، جازان اور الباحہ کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جمرات تک جاری رہے گا .
توقع ہے کہ ریاض سے مشرقی علاقوں کے علاوہ قیصم اور شمالی سمت بھی درمیانے درجے کے بارش ہوگی.

جازان میں قوس قزح کے خوبصورت مناظر سے اہل علاقہ لطف اندوز ہوتے رہے(فوٹو، سبق) 

جازان میں بارش کے بعد پہاڑی علاقوں میں موسم بے حد خوشگوار ہو گیا.بارش کے بعد ’قوس وقزح ‘ کے خوبصورت نظاروں سے وہاں کے رہنے والے لطف اندوز ہوتے رہے.
دریں اثنا عاجل ویب نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے مملکت کے 6 علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر گردوغبار کی اطلاع دی ہے.
محکمہ موسمیات  کے مطابق ریاض ، مشرقی ریجن، قصیم ، مدینہ منورہ، حائل اورمکہ مکرمہ ریجن کے بعض مقامات پرشدید جبکہ کہیں درمیانے درجے کا گردوغبار چھایا رہے گا.
جن مقامات پر گردوغبار کی شدت ہوگی وہاں حد نگاہ صفر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ عسیر ، نجران، جازان اور الباحہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمرات کی شب تک جاری رہنے کی توقع ہے.

بعض شہروں میں گردوغبار سے حد نگاہ صفر ہونے کا امکان ہے(فوٹو،سبق)

شہری دفاع کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں رہنےوالوں کو خبردار کیا گیاہے کہ بارش اور گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاط برتیں کیونکہ گردوغبار کے طوفان سے حد نگاہ کافی حد تک متاثرہوسکتی.

شیئر: