Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹِک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بالی وڈ کی فلم کی پیشکش

جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر50 لاکھ فالورز ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
ٹک ٹاک کی دنیا بھی عجیب ہے۔ اگر آپ کی وڈیوز وائرل ہو جائیں تو آپ ایک سال میں 50 لاکھ فالورز حاصل کر سکتے ہیں اور آپ انڈیا کو مشہور اداکاروں کے ساتھ فلم کرنے کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کو یہ سب باتیں ایک کہانی لگ رہی ہیں تو پھر آپ کو ٹک ٹاک پر مشہور سٹار جنت مرزا کے بارے میں معلوم نہیں۔
جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر تقریباً ساٹھ لاکھ فالورز ہیں۔ مسحور کرنے والے ڈائیلاگز، سلو موشنز کی وجہ سے جنت نے ایک سال میں ہی ٹک ٹاک پر پچاس ہزار فالورز حاصل کر لیے تھے۔
ویب چینل پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 'اُن کو بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کی کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم اُنھوں نے اس آفر کو قبول نہیں کیا۔'

 

اس آفر کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ 'اُن کو انڈیا میں جا کر کام کرنا پسند نہیں ہے اور اُن کے والدین کی جانب سے بھی اُنہیں وہاں جا کر کام کرنے کی اجازت نہیں ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کا اپنا دل بھی نہیں مانتا۔'
جنت مرزا نے بتایا کہ 'اُن کو ایک ماہ قبل بالی ووڈ سے یہ آفر آئی تھی۔'
جنت مرزا نے کامیابی بہت ہی کم عرصے میں حاصل کی ہے۔ اُنھوں نے ماڈلنگ  کی دنیا میں پہلے ہی قدم رکھ دیا تھا۔
جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پہلی ایسی فنکارہ ہیں جن کے فالورز کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔ بیک گراؤنڈ میں چلتے میوزک کے ساتھ ڈائیلاگز ادا کرتی ویڈیوز چند ہی منٹوں میں کئی لاکھ افراد دیکھ لیتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے روپ بدلنے والی ویڈیوز کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

جنت مرزا اس وقت سید نور کی فلم میں کام کر رہی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

مشہور یوٹیوبرز زید علی اور شاویر جعفری نے بھی جنت مرزا کے ساتھ ٹک ٹاکس بنائی جن کو لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے۔ اسی پسندیدگی کی وجہ سے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنت مرزا کو پاکستان فلم انڈسڑی میں انٹری مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنت مرزا سید نور کی ایک فلم میں کام کر رہی ہیں جس کی 80 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم میں جنت مرزا کی ماں کا کردار صائمہ علی ادا کر رہی ہیں۔
جنت نے بتایا کہ 'سید نور نے اُن کے گھر پر آ کر اُن کو فلم کی پیش کش کی تھی جس کو اُنھوں نے قبول کر لیا۔'

شیئر: