Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور سیاحتی مقامات پر اب ہُو کا عالم

لاک ڈاؤن کے باعث جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں اس کا اثر دنیا میں سیاحت کے شعبے پر بھی پڑا ہے اور دنیا بھر میں تفریحی اور سیاحتی مقامات بند پڑے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے وہ مشہور سیاحتی مقامات جہاں تِل رکھنے کو جگہ نہ تھی اب وہاں ہُو کا عالم ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لی گئی یہ تصویر وینڈوم محل کی ہے جس کے سامنے سے ایک خاتون گزر رہی ہیں۔ باقی ملکوں کی طرح فرانس نے بھی لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع مشہور زمانہ کولوزیئم جہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا تھا، اب اس کے باہر صرف ایک شخص بیٹھا نظر آ رہا ہے۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کھینچی گئی یہ تصویر پنسلوینیا ایونیو کی ہے جو خالی پڑا ہے اور اس کے آخر میں کیپیٹل بلڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ تصویر ترکی کے شہر استنبول کی ہے جہاں ایک پولیس اہلکار تقسیم سکویر پر کبوتروں کو دانہ ڈال رہا ہے۔ 

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لی گئی یہ تصویر بکنگھم پیلس کی ہے جس کے سامنے واقع مال روڈ پر سائیکل سواروں کو گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ فوٹو انڈین شہر حیدرآباد میں تاریخی مقام چار مینار کی ہے جسے حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث بند کر دیا ہے۔ 

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک لڑکا یونانی پارلیمنٹ کے سامنے سکیٹنگ کر رہا ہے۔

شیئر: