لاک ڈاؤن میں نرمی: معمول پر آتی زندگی کی تصاویر
کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں زندگی کے پہیے کو روک کر رکھ دیا تھا لیکن اب دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں کو آہستہ آہستہ بحال کیا جا رہا ہے۔
اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے محتلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی کی ابتدا میں کیا ہو رہا ہے۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا سامان اٹھانے والے پورٹرز مفت راشن لینے کے لیے جمع ہیں، اور اس دوران ایک شخص جراثیم مارنے والی دوا کا چھڑکاؤ کر رہا ہے۔
انڈیا میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مہاجرین نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
سلواکیا میں کورونا وائرس کے کم کیسز ہونے کی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اب دکانیں، ریستوران، عجائب گھر اور آرٹ گیلریز کھلنے لگی ہیں۔ اس تصویر میں سلواکیا کے شہر براتسلاوا میں لوگ ایک کیفے کے باہر بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔
عراق میں مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت نے عوامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے نئے سرے سے مظاہرے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس تصویر میں ایک شخص کو شورجا مارکیٹ میں مزدوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جنوبی امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کرنے والے ملک برازیل کے شہر ماناؤس میں متعدد کفن کو اجتماعی قبر میں دفنانے کے لیے اتارا جا رہا ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لی گئی اس تصویر میں لوگوں کو ایک سٹور کے باہر سماجی فاصلے پر عمل کر کے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔