Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکنوں کے لیے رہائش کی سہولت

رہائش کے حصول کے لیے آن لائن پورٹل لانچ کر دیاگیاہے (فوٹو، ایس پی اے)
وزارت بلدیات ودہی ترقی کی جانب سے نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اداروں کے کارکنوں کو عارضی بنیادوں پر مناسب رہائش فراہم کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
وزارت کی جانب سے کمپنیوں یا فیکٹری مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق اپنے کارکنوں کے لیے مناسب رہائش حاصل کرنے کی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

لیبر کیمپوں میں سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھا جاتا (فوٹو، سوشل میڈیا)

مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے کارکنوں کی رہائش کے لیے رجسٹریشن کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جس 
https://dc.momra.gov.sa/ar/request-alternative-housing-group
ایڈریس پر لاگ ان کرکے اہم معلومات اپ لوڈ کی جاسکتی ہے۔
وزارت کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ اداروں اپنے کارکنوں کے لیے حاصل کی جانے والی رہائش کے حوالے سے 8 بنیادی معلومات مہیا کرنا ہونگی جن میں ادارے کی سی آر (کمرشل رجسٹریشن نمبر) کمپنی کے مالک کا نام ، ایڈریس ، ٹیلی فون نمبر ، موبائل نمبر، کارکنون کےلیے مطلوبہ رہائش کا علاقہ اور کارکنوں کی تعداد بھی واضح کرنا ہوگی۔
مزید معلومات کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی صحت کے حوالے سے بھی معلومات مہیا کرنا ہونگی اگر کوئی کارکن بیمار ہے یاکسی کو کورونا وائرس لاحق ہے تو اس کے بارے میں تفصیلی معلومات اپ لوڈ کرنا ہونگی۔
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ ’نجی سیکٹر کے لیے خصوصی طور پر ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کارکنوں کی رہائش کے حوالے سے مناسب جگہ حاصل کرسکیں۔
یاد رہے وزارت ہاوسنگ ، بلدیات اور صحت کے تعاون سے غیر ملکی کارکنوں کے لیبر کیمپوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے اسکرینگ کا عمل جاری ہے ،کورونا وائرس کے بیشترکیسز غیر ملکی کارکنوں کے لیبرکیمپوں میں سامنے آرہے ہیں کیونکہ وہاں سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہیں کیاجارہا نہ ہی کوئی ماسک استعمال کررہا ہے اور نہ دستانے جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے دوسروں میں منتقل ہورہا ہے۔

غیر ملکی کارکنوں کو عارضی رہائش فراہم کی جارہی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت نے جدہ اور دیگر شہروں میں متعددلیبر کیمپوں میں رہنے والے غیرملکی کارکنوں کو عارضی بنیادوں پر اسکولوں اور دیگر عمارتوں میں منتقل کیاہے جہاں انہیں سماجی فاصلے سے دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے رہائشی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

شیئر: