Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بعد بھی ’ورک فرام ہوم‘ کا سلسلہ جاری رہے گا؟

کورونا کی وبا کے دوران اس کے خوشگوار اثرات بھی سامنے آئے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر ھیثم العوھلی نے کہا ہے کہ آئندہ اکثر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازم گھر سے ہی ڈیوٹی دیا کریں گے-
بیشتر سرکاری اور نجی اداروں کی ترقی کا راستہ یہی ہوگا- مستقبل میں ورک فرام ہوم ہی زمینی حقیقت بن جائے گا-

ٹیکنالوجی سسٹم اپنانے کے سلسلے میں جی 20 ممالک میں مملکت  کا نمبر تیسرا ہے-(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العوھلی وزارت خزانہ کے ماتحت ’آن لائن ڈیوٹی‘ کے عنوان سے منعقدہ وڈیو اجلاس سے خطاب کررہے تھے- صدارت وزارت خزانہ میں رہنما کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز الفریح کررہے تھے-
العوھلی نے توجہ دلائی کہ وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے کے لیے مملکت میں مضبوط مواصلاتی نیٹ ورک قائم کرچکی ہے- ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے-
ہماری وزارت آن لائن ڈیوٹی، آن لائن صحت خدمات، ڈیجیٹل ایجوکیشن اورہوم ڈلیوری سروس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے-
رہنما کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز الفریح نے کہا کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں نے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل سسٹم  زبردست طریقے سے اپنالیا ہے- کورونا کی وبا کے دوران اس کے خوشگوار اثرات بھی سامنے آگئے ہیں-
الفریح نے کہا کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل سسٹم کا دائرہ کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہے بلکہ  تعلیمِ، صحت، انصاف، سیکیورٹی، مالیاتی امور اور تمام شہری اداروں تک اس کا دائرہ پھیل گیا ہے-
الفریح نے بتایا کہ سعودی عرب 2019 کے دوران جی فائیو نیٹ ورک کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے جبکہ ٹیکنالوجی سسٹم اپنانے کے سلسلے میں جی 20 ممالک میں مملکت  کا نمبر تیسرا ہے-
الفریح نے کہا کہ مذکورہ کامیابیوں کے تناظر میں آن لائن ڈیوٹی کا دائرہ بحرانوں تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ آئندہ عام حالات میں یہ سعودی عرب میں طرز معاشرت کی شکل اختیار کرلے گا-

صحت اداروں میں آن لائن ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ گئی ہے(فوٹو، ٹویٹر)

وڈیو اجلاس سے سیکریٹری خزانہ برائے ٹیکنالوجی ڈاکٹر احمد الصویان، سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کے ڈپٹی گورنراور ٹیکنالوجی ادارے کے ڈپٹی چیئرمین خالد بن سحیم نے بھی خطاب کیا-
سعودی سیسکو کمپنی کے ڈائریکٹر سلمان فقیہ نے کہا کہ صحت اداروں میں آن لائن ٹیکنالوجی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے-
 

شیئر: