Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کی معلومات کے لیے نئی واٹس ایپ سروس

سعودی وزارت صحت کے ایک ہزار کارکن شہریوں کو مختف چینلز سے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں واٹس ایپ سروس بھی شروع کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت صحت نے رابطہ سینٹر 937 کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ نمبر بھی شامل کیا ہے تاکہ کورونا سے متعلق معلومات براہ راست بھی پہنچائی جا سکیں اور سوالوں کے جواب بھی دیے جا سکیں۔

 

ایس پی اے کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے معلومات کے حصول کے لیے 9200058937 نمبر رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں سے وزارت صحت براہ راست رہنمائی کرے گی۔
اس سروس کے ذریعے ہیلتھ کیئر سینٹرز کی تفصیلات اور صحت سے متعلق دیگر معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
ایس پی کے مطابق وزارت صحت کے رابطہ مراکز میں ایک ہزار سے زائد کارکن شہریوں کو ٹیلی فون، سوشل میڈیا، ای میلز، فوری چیٹ اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں