Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت صحت کی نئی ہدایت کیا؟

دستانے انتہائی ضرورت کے تحت ہی استعمال کریں-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کی بابت آگہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے-
وزارت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ دستانے انتہائی ضرورت کے تحت ہی استعمال کریں- عموماً اس سے گریز کیا جائے-
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے  توجہ دلائی ہے کہ دستانے کورونا وائرس سے نہیں بچاتے- یاد رکھیں کہ دستانے آلودگی کا ذریعہ بن جاتے ہیں-

وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوتے رہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)

 بیان میں کہا گیا کہ دستانے استعمال کرنے والے کو ہر وقت یہ احساس رہتا ہے کہ ہاتھ صاف ہیں جو کہ صاف نہیں ہوتے-
وزارت صحت نے پھر سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ بار بار دھوتے رہیں- ماہرین  صحت کا یہی کہناہے کہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گرم پانی اور صابن سے مسلسل ہاتھ دھوتے رہیں-
ہر مرتبہ کم ازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں اور ہاتھ دھونے کے لیے گرم پانی کا استعمال کریں-
اگر پانی ٹھنڈا ہو تو ایسی صورت میں صابن سے ہاتھ 20 سیکنڈ تک ضروردھوئیں-

شیئر: