Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5۔G ٹیکنالوجی کے استعمال میں سعودی عرب کا چوتھا نمبر

یہ ٹیکنالوجی صحت اور صنعت کے شعبوں میں بھی استعمال ہوگی(فوٹو عرب نیوز)
ملک بھر میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اسکیم کے نتیجے میں سعودی عرب فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں بین الاقوامی  طور پر چوتھے اور انٹرنیٹ کی رفتار میں 10 ویں نمبر پر آگیا  ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی برائے صنعت و ڈیجیٹل کے نائب وزیرڈاکٹراحمد الثنیان نے ’ڈیجیٹل لالٹینز‘ ایونٹ کےافتتاح کے موقع پر یہ بات بتائی۔

سعودیوں کے لیے ملازمت کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔(فوٹو: الشرق الاوسط)

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مکہ مکرمہ میں گذشتہ روز  ’ڈیجیٹل لالٹینز‘ ایونٹ لانچ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے۔ ’ہم نے تمام شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی اور کوالٹی حاصل کرنے میں تیزی سے کام کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کے لحاظ سے مملکت  بڑی تیزی سے بین الاقوامی سطح پر 150 ویں سے 10 ویں نمبر پر آیا ہے ،انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ تیز رفتاری اس کے بنیادی ڈھانچے کی استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔

سعودی عرب سات ہزار سے زیادہ فائیو جی ٹاورز کو کنٹرول کررہا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی عرب میں فائبر آپٹکس کا استعمال اس تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ اس کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ گھروں تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے ساتھ ہی فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی اسی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب دوسرے شعبوں کے علاوہ صحت اور صنعت کے شعبوں میں بھی استعمال ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سات ہزار سے زیادہ فائیوجی ٹاورز کو کنٹرول کررہا ہے۔
اس شعبے کی سعودائزیشن کی شرح 52 فیصد ہے۔ ہماری وزارت نے کئی تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں اور وزارت ان پروگراموں کو بھی نافذ کررہی ہے جس کے بعد سعودیوں کے لیے ملازمت کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔
آخر میں نائب وزیرالثنیان نے وزارت کی جانب سے ڈیجیٹل آگہی کو فروغ دینے اور ابتدائی طور پر اس کے تکنیکی پہلووں پر روشنی ڈالی۔

شیئر: