Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ کی رفتار میں مملکت 50ویں نمبر پر

ابہا۔۔۔ اسپیڈ ٹیسٹ ویب سائٹ نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے بتایا ہے کہ سعودی عرب انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پوری دنیا میں 50ویں نمبر پر ہے۔خلیج کے عرب ممالک میں موبائل پر ڈاﺅن لوڈ کرنے کی اوسط رفتار کے لحاظ سے سعودی عرب دوسرا سست ترین ملک مانا گیا ہے۔ 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں اوسط رفتار 83فیصد ہے۔ اسکے باوجود سعودی عرب کا نمبر پوری دنیا میں 50واں ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ جی 5سروس متعارف کرانے سے قبل انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانا ہوگا۔
 

شیئر: