Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی میزبانی میں یمن کے لیے ڈونر کانفرنس

کانفرنس کا فیصلہ شاہ سلمان اور ولی عہد نے کیا ہے.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے 2 جون 2020 کو یمن سے متعلق آن لائن عطیات کانفرنس منعقد  کرنے کا اعلان کیا ہے.
 سعودی عرب صدارت کرے گا اور اقوام متحدہ بھی کانفرنس میں شریک ہوگی.
کانفرنس کا فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے یمن کے لیے عطیات کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ دنیا بھر میں اپنے انسانیت نواز کردار کے تحت کیا ہے.

یمن کے اندر انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجا ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب، یمن کی مدد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے. گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب نے یمنی پناہ گزینوں کے علاوہ یمن کے اندر انسانی بنیادوں پر امدادی سامان ریکارڈ مقدار میں بھیجا ہے جبکہ یمن کی تعمیر نو کے لیے ترقیاتی سکیمیں بھی نافذ کرا رہا ہے اور یمن کے سینٹرل بینک کی بھی مدد پر کمربستہ ہے.
سعودی عرب اور یمن دونوں پڑوسی ملک ہیں. دونوں کی تاریخ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے. یمن کے لیے عطیات کانفرنس  2020 کا اہتمام یمنی بھائیوں کی مدد کے حوالے سے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا ایک اور ثبوت ہے.
سعودی عرب نے کانفرنس میں حصہ لینے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کی تعمیر و ترقی اوریمنی عوام کی صلاح و فلاح کے لیے بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور اس انسانیت نواز کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی مشن کا ساتھ دیں.

شیئر: