متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر41 ہزار14ہوگئی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے . پیر کو مزید 1966 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز سے بھی زیادہ ہے.
وزارت صحت کے ترجمان کےمطابق ریاض میں سب سے زیادہ 520 نئے کیس سامنےآئے ہیں. مملکت میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر41 ہزار14ہوگئی ہے.
اس وقت ایکٹیو کیسز28 ہزار22 ہیں. ان میں 149انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں. نئے کیسز میں 38 فیصد سعودی شہری اور 62 فیصد غیر ملکی ہیں.
سبق اورسعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے. مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 255 تک پہنچ گئی ہے.
ترجمان صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1280 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار737 تک پہنچ چکی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق پیرکومکہ مکرمہ میں343، جدہ 236، الجیبل 49، مدینہ منورہ 257، دمام 95،الخبر60، طائف 71،الدرعیہ 25،الھفوف 137،.ینبع 9،ظہران 9، تبوک10، بریدہ 15، قطیف 23، المجادرہ، 15،بقیق7 ، خمیس مشیط اور صفوی میں پانچ ، پانچ نئےمریض سامنےآئےہیں.
غنیزہ اور بیش میں دو دو جبکہ ابہا، محائل عسیر،راس تنورہ،حفر الباطن اورنجران میں ایک ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے.